Monday, 30 May 2011

دہشتگردی کافروغ پاکستانی پالیسی، انڈيا

پی چدامبرم
بھارتی وزیرداخلہ اپنی امریکی ہم منصب سے بات چیت کر رہے ہیں
بھارت کے وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ ملک کے’ مغربی پڑوسی علاقے میں دہشت گردی کا عالمی مرکز ہے۔ '' اور پاکستان میں ’دہشت گردی کے وسیع بنیادی ڈھانچے کو سرکار کی پالیسی کے تحت فروغ حاصل ہوتا ہے۔’
وزیر داخلہ نے یہ بات اپنی امریکی ہم منصب جینٹ نیپولیٹانو کے ساتھ مذاکرات سے قبل کہی جو بھارت کے سرکاری دورے پر آئی ہوئی ہیں۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ مذاکرات کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں نے سکیورٹی کے مختلف پہلوؤں پر ملکر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بعد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر داخلہ نے پاکستان کے بارے میں سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ’وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن آج پاکستان میں ہیں، انہوں نے ایک بیان دیا ہے جسے آپ دیکھ سکتے ہیں۔’